25 دسمبر 2010 - 20:30

حزب اللہ کے نائب سربراہ شيخ نعیم قاسم نے کہا ہےکہ رفیق حریری قتل کیس کے سلسلے میں قائم بین الاقوامی ٹربیونل لبنان اور علاقے میں فتنہ انگيزی کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

ابنا: شیخ نعیم قاسم نے سنیچر کو بیروت میں ایران کی صحافتی وفد سے ملاقات میں کہا کہ اس ٹربیونل کا کوئي بھی فیصلہ قابل قبول نہ ہوگا اور رفیق حریری عدالت ایک سیاسی ہنتھکنڈا ہے جو امریکہ اور صہیونی ریاست کے زیر اثر ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ٹربیونل کا مقصد حزب اللہ کو نقصان پہنچانا اور لبنان و علاقے میں فتنہ انگيزی کرنا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان کے بحران کو حل کرنے کے لئے سب سے اچھی راہ حل سعودی عرب اور شام کی پیش کردہ تجویز ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ سعودی عرب اور شام کی تجویز پر حتمی اتفاق رائے کے بعد حزب اللہ کے خلاف رفیق حریری قتل کیس ٹربیونل کا کوئي بھی فیصلہ بے اثر ہوجائے گا۔ اس ملاقات میں ایران کی وزارت ثقافت کے میڈیا تحقیقاتی شعبے کےسربراہ محمد انصاری نے ایرانی وفد کے دورہ لبنان کے اہداف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور لبنانی قوم کے تعلقات نہایت وسیع اور تاریخی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ ان تعلقات میں دونوں قوموں کےدرمیاں ایک مستحکم حلقے کی حیثیت رکھتی ہے۔

...........

/110